آئندہ دنوں میں بارش کا امکان

Last Updated On 28 January,2019 08:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہواوٰں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں سے منگل کو داخل ہوگا اور بالائی علاقوں میں جمعہ تک برقرار رہیگا۔

آئندہ بدھ اور جمعرات کو خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر شدید بارش کا امکان۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن،سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے