احتساب عدالت: خواجہ سعد رفیق کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

Last Updated On 08 January,2019 11:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکوٹر وارث علی جنجوعہ نے خواجہ سعد رفیق کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پیش کی۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق کو کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے سعد رفیق کو اسلام آباد لے کر جانا ہے۔ عدالت خواجہ سعد رفیق کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔