اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سینیئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے، مگر احتساب پر بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم اور بابر اعوان نے آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے نہ انتقامی کارروائیاں کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کے لئے احتساب جاری رہے گا۔
وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے بلا تفریق احتساب کرنا ضروری ہے، احتساب کے معاملے میں عوام حکومت اور وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔