کفایت شعاری مہم ترقیاتی بجٹ پر اثر انداز ہونے لگی

Last Updated On 27 December,2018 11:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 6 ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 81 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لئے 11 ارب روپے، اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 10 ارب روپے، ریلوے ڈویژن کے لئے 8 ارب روپے اور واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 16 ارب روپے ہی جاری کیے جا سکے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے تقریبا چھ ماہ گزر جانے کے باوجود مختص رقم کا صرف 27 فیصد ہی خرچ کیا گیا۔

وزیراعظم ہر قدم پھوک پھوک کر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیسوں کی بچت اور کفایت شعاری کی عمدہ مسائل قائم کرنے کے چکر میں ترقیاتی بجٹ کے لئے مختص رقم کا اب تک صرف 27 فیصد ہی خرچ کیا گیا۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 675 ارب روپے رکھے گئے جس میں سے صرف 184 روپے ہی جاری کیے گئے۔

گزشتہ حکومت میں جہاں وزیر اعظم یوتھ ڈویلمنٹ فنڈز کے لئے رکھے گئے 20 ارب روپے جلد ہی ختم ہو جاتے تھے، چھ ماہ گزر جانے کے باوجود مختص 7 ارب روپے کی رقم میں سے کپتان نے ایک روپیہ تک خرچ نہیں کیا۔