پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرادی

Last Updated On 25 December,2018 05:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یوسی 208 کی لیڈی کونسلر صباء عروج چوہان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے چودھری امین، نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب نے صباء عروج کو پارٹی کا جھنڈا پہنایا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے 13 اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلدیاتی نمائندوں نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب کے 13 ضلعی کونسل کے سربراہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ن لیگ ہی کے ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے حمزہ شہباز سے اختلافات کی وجہ سے ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔