لاہور: (دنیا نیوز) پی پی 168 سے ن لیگ کے ناکام امیدوار رانا خالد نے دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کر ادی، جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے اسد کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کر دی۔
لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 سے ن لیگی امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کرا دی، رانا خالد قادری نے درخواست رٹیرننگ افسر رحم زادہ خان کو جمع کروائی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے، ملک اسد کھوکھر کی جیت کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہ کیا جائے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔
خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار اسد کھوکھر 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔