اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض ختم کر دیئے اور مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوہری شہری کے باوجود ذلفی بخاری کی وزیراعظم کے معاون خصوصی تعیناتی کیخلاف شہری نے درخواست پرسپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کیخلاف درخواست دائر کی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں سماعت کی۔ چیف جسٹس نے درخواست پر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے اور مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔