بلاول بھٹو کلثوم نواز کی عیادت کریں گے

Last Updated On 17 June,2018 03:20 pm

لندن (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لندن میں محترمہ کلثوم نواز شریف کی عیادت کریں گے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز شریف جو ان دنوں لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں ،کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ محترمہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے نواز شریف ، مریم نواز شریف اور حسین نواز شریف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔