'مشرف کا نام ای سی ایل سے کس نے ہٹایا، اختیار کس کے پاس تھا ؟'

Last Updated On 24 May,2018 12:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نواز شریف نے کہا مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی سزا ملی، مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاتا تو وہ باہر نہیں جا سکتے تھے، وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر نواز شریف سے استعفیٰ مانگا گیا تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی، آئین کےتحت پورے ملک کا نظام چلتا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کہتے ہیں اسلام آباد دھرنا کسی کے اشارے پر کیا گیا، دھرنا انصاف لینے کیلئے دیا گیا، ہم ایک سال تک چار حلقے کھولنے کا کہتے رہے۔