سرگودھا میں 298 افراد میں سے 20 میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق

Published On 01 Mar 2018 12:33 PM 

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ میں ایڈز پھیلنے کے حوالے سے متاثرہ افراد کی میڈیکل رپورٹس محکمہ صحت کو موصول ہوگئیں، رپورٹس میں 20 افراد میں ایچ آئی وی کو وائرس پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے پھیلنے کی اطلاعات پر محکمہ صحت نے 3500 افراد کے نمونے حاصل کیے، 3500 میں سے 298 افراد کی میڈیکل رپورٹس محکمہ صحت سرگودھا کے حکام کو موصول ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق 20 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 96 افراد ہیپا ٹاؕئٹس سی کے مریض نکلے اور 182 افراد کے نمونے کلیئر قرار دیئے گئے۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ 3200 افراد کے نمونوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 20 افراد میں ایڈز کی تصدیق کے بعد سرگودھا کے محکمہ صحت کے حکام نے کوٹ مومن ہسپتال میں متاثرہ افراد کو ادویات کی فراہمی کے لئے کیمپ قائم کر دیا۔ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ایڈز کیسے پھیلی ، وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں ، اس حوالے سے کوٹ مومن ہسپتال کے ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اعلٰی حکام کی جانب سے ہمیں موقف دینے سے منع کیا گیا۔