مطالبات نہ مانے گئے تو حکومت کی بات بھی نہیں مانیں گے: حمید الدین سیالوی

Published On 19 Dec 2017 03:44 PM 

وزیراعلیٰ نے کہا رانا ثنا اللہ اور ان کے استعفے کیساتھ چند دن میں حاضر ہوں گے لیکن ابھی تک چند دن ختم نہیں ہوئے؟: علماء مشائخ کنونشن

سرگودھا: (دنیا نیوز) حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پناجب نے کہا تھا رانا ثنا اور اس کے استعفیٰ کے ساتھ چند روز میں حاضر ہو جاؤں گا لیکن ابھی تک چند دن ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو حکومت کی بات بھی نہیں مانیں گے۔

سیال شریف میں علماء مشائخ کنونشن سے حمید الدین سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت کی تحریک کو جاری رکھیں گے اور اس کیلئے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا رانا ثنا کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں، ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں۔