یاسمین راشد نے سرگودھا ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا افتتاح کر دیا

Published On 31 March,2022 08:05 pm

سرگودھا:(دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرگودھا ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا افتتاح کر دیا ہے۔

سرگودھا میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خیال رہے کہ صوبہ بھرکے تمام تین کروڑ سے زائد خاندانوں کو دس لاکھ روپے کی سالانہ صحت عامہ کی مفت سہولیات میسر ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 10لاکھ خاندان اس کارڈ سے استفادہ کر چکے ہیں، روزانہ پانچ ہزار 880 افراد صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں، قومی صحت کارڈ نے ہسپتالوں میں امیر وغریب لوگوں کے مابین علاج معالجہ کے فرق کو ختم کر دیا ہے، پنجاب کے ہر خاندان کے پاس دس لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس موجود ہے۔