لاہور میں اومی کرون کیوں پھیلا ؟ دنیا نیوز تفصیلات سامنے لے آیا

Published On 05 January,2022 04:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون کیوں پھیلا؟ تفیصلات دنیا نیوز سامنے لے آیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ریڈ ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں لاہور اپنا مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا اور لاہور پنجاب کے 36 اضلاع میں 32 نمبر پر رہا ، ریڈ ویکسینیشن مہم یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں لاہور ٹارگٹ کا صرف 34 فیصد حاصل کر سکا ، 66 فیصد شہریوں کو ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں لگائی جا سکی ، ویکسین کا مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ ہونا اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا سبب بنا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈینگی و کرونا کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آئی اور کرونا وائرس کا خطرناک حد تک پھیلاؤ محکمہ صحت پر سوالیہ نشان بن گیا۔