ارمان ملک اور عاشنا شروف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Published On 02 January,2025 09:22 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ارمان ملک نے اپنی منگیتر عاشنا شروف کے ساتھ شادی کر لی۔

ارمان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، یہ تقریب ایک نجی مگر شاندار موقع تھا، جس میں دونوں خاندانوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دونوں نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو بے حد خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

عاشنا شروف نے ایک خوبصورت نارنجی لہنگا پہنا تھا جس پر باریک کڑھائی کی گئی تھی جبکہ ارمان ملک نے ہلکے رنگ کی شیروانی پہنی تھی، دونوں کی خوشی ان کے چہروں سے جھلک رہی تھی۔

ارمان نے اپنے پوسٹ کو دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ کیپشن دیا: "تو ہی میرا گھر"۔ اس پوسٹ کے بعد مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔