فیصل قریشی نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

Published On 06 May,2021 10:25 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار فیصل قریشی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل قریشی نے سوشل میڈیاپر ویکسین کی پہلی ڈوز لگواتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنا تحفظ ہر انسان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور ہم سب کو خوف زدہ ہونے کے بجائے اس ویکسین کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے اس موقع پر تمام لوگوں سے لازمی ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔