بلال اشرف نے منفی کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کر دی

Published On 20 March,2021 08:43 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار بلال اشرف نے کہا کہ وہ منفی کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو رومانوی کرداروں تک محدود نہیں کرسکتے ہیں بلکہ مختلف کرداروں میں خود کو منوانا چاہتے ہیں۔

اداکار بلال اشرف نے کہا کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں منفی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا ہے لیکن وہ اب کسی ڈرامے میں کام کرنا چاہیں گے کیونکہ ڈرامہ انڈسٹری ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ایک اداکار بہت زیادہ سیکھ سکتا ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ انہیں جیسے ہی کسی اچھے سکرپٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس ڈرامے کا حصہ بنیں گے۔