لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری ماضی میں ایک فلم میں بھی کام کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی ہے؟ اگر آپ نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری بچپن میں ایک پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے ویب شو ٹو بی اونیسٹ میں بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ان کے تعلقات بہت پرانے ہیں۔
جاوید شیخ نے بتایا سابق صدر آصف زرداری بطور چائلڈ سٹار ایک پاکستانی فلم میں کام کر چکے ہیں۔
آصف علی زرداری نے بطور چائلڈ اسٹار پاکستانی فلم سالگرہ میں اداکاری کی تھی جو غالباً 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔ پاکستانی فلم سالگرہ میں آصف علی زرداری نے لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔