لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے سینئر اداکار مرزا شاہی کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم اداکار میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ سول ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے ادکار کی اہلیہ اور بیٹی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
مرزا شاہی نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور انہیں انکے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ ڈراموں میں ’عید ٹرین‘، ’نادانیاں‘، قدوسی صاحب کی بیوہ‘ اور ’چھوٹے صاحب‘ سمیت کئی شامل ہیں۔
اداکارمرزا شاہی کی عمر 70 برس کے قریب تھی اور انہیں شہرت ڈرامے نادانیاں کے کردار ’چچا کمال‘ سے ملی۔
پاکستان کے مشہور اداکار نے فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر 1960ء کی دہائی میں مشرقی پاکستان سے کیا، ان کی 1967ء میں انہوں نے اداکار ندیم کیساتھ پہلی فلم چکوری میں کام کیا۔
سقوط ڈھاکہ کے بعد مرحوم اداکار کراچی منتقل ہو گئے اور یہاں پر دیگر نوکریاں کرنے لگے، اس دوران انہوں نے اپنے پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے مشہور ڈرامہ ’’ففٹی ففٹی‘‘ میں کام کیا۔