کرونا وائرس: اداکار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بالڈوین نے خود کو قرنطینہ کر لیا

Last Updated On 20 March,2020 06:20 pm

مونٹریال: (ویب ڈیسک) کینیڈین پاپ سٹار اور اداکار جسٹن بیبر اور انکی اہلیہ ماڈل ہیلی بالڈوین نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدام کے تحت خود کو قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور پاپ میوزک گلوکار اور اداکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ نے عوام کو کرونا وائرس سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو ایک کمرے تک محدود کرلیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ اظہار شفقت کر رہے ہیں، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو قرنطینہ کا ساتھی قرار دیا۔

انسٹا گرام پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خود کو مصروف رکھنے کیلئے دونوں میاں بیوی رقص کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاپ سٹار جسٹن بیبر نے عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سوشل میڈیا پر کئی مشورے بھی دیے تھے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 727 ہوچکی ہے، اس مرض سے 9 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ اب تک نو مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو نے 18مارچ کو کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنے آپ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ گھر سے ملکی امور دیکھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹ کیا کہ گھر سے ملکی امور دیکھ رہا ہوں جس کے باعث مصروفیات کا سلسلہ جاری ہے۔