پشاور:(دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ، خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ورسک روڈ تھانہ متھرا کی حدود میں پیش آیا، جہاں مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی جو مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔