اے این ایف کی کارروائی، کپڑے کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن پکڑی گئی

Published On 01 June,2022 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی کی ساؤتھ ایشیاء پورٹ پر کارروائی کے دوران ہانگ کانگ کیلئے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹامائن پکڑی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 145 کلو کیٹامائن مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی نعمت اللّٰہ خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا۔