چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کیس میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اقرام جرم کر لیا اور اس کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کا ایک جوتا بھی برآمد کرلیا ہے۔ ملزم کا تعلق زینب کے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔
گرفتار 3 مشتبہ افراد کا اس کیس کے سلسلے میں ڈی این اے کیا جا چکا ہے۔ ڈی پی او شعیب خان کے مطابق ڈی این اے رزلٹ آنے پر ملزم کے بارے میں معلوم ہو سکے گا، تاہم زیر حراست افراد میں سے ایک ملزم کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔