شیر گڑھ : (دنیا نیوز) ایکسائز اینٹلی جنس نے شیر گڑھ چیک پوسٹ پر گاڑی سے بیس کلو گرام چرس برآمد کر لی، دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ایکسائز حکام کے مطابق منشیات اسمگل کرنے کی مصدقہ اطلاعات پر شیر گڑھ چیک پوسٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران گاڑی سے بیس کلو گرام چرس برآمد ہوئی جو خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔
دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شیر گڑھ چیک پوسٹ پر اب تک بائیس کلو چرس اور ایک کلو گرام آئس منشیات پکڑی جا چکی ہے۔