سہیل عدنان کی جیت پاکستان کے لئے اعزاز ہے: محسن نقوی

Published On 06 January,2025 11:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی برٹش جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی سہیل عدنان کو مبارکباد دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سہیل عدنان نے 18 سال کے وقفے کے بعد یہ ٹائٹل پاکستان کو دلایا ہے، سہیل عدنان نے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ سہیل عدنان کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور شاباش کے مستحق ہیں،سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن سکوائش جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سکواش سنسنیشن سہیل عدنان نے برمنگھم میں برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13 کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا ہے، مصر کے معیز تمیر کو سٹریٹ سیٹس (2-0) میں شکست دی۔