قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار

Published On 28 September,2022 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو کر انگلینڈ کے خلاف آج ٹی 20 میچ سے باہر ہو گئے۔

انجریز اور فٹنس مسائل نے قومی ٹیم کا لاہور میں بھی پیچھا نہ چھوڑا، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ زندہ دلان کے شہر پہنچتے ہی بیمار ہو گئے، وائرل انفیکشن کے باعث انہیں ہسپتال لے جانا پڑا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

نسیم شاہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، آئندہ میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔