ایوارڈ کیلئے نام آنا بھی ایک اچیومنٹ: شاہین شاہ آفریدی

Published On 04 January,2022 08:53 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی نے 3 ہفتوں کے آرام کے بعد قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر شاہین نے بتایا کہ پی ایس ایل کا فائدہ ہوگا، میرا باؤلنگ کیساتھ بیٹنگ پر بھی فوکس ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگی اعزاز کی بات ہے، میرا خیال تھا کہ ٹیسٹ کیلئے بھی میرا نام آئے گا۔ فاسٹ باؤلر کاکہنا تھا کہ مزید محنت کروں گا، ایوارڈ کیلئے نام آنا بھی ایک اچیومنٹ ہے، محمد رضوان اور بابر اعظم کے نامزد ہونے سے بھی بہت خوشی ہوئی۔ خواہش ہے کہ رضوان کو آئی سی سی ایوارڈ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ملنا یا نہ ملنا میرے ہاتھ میں نہیں، میرے ہاتھ میں پرفارمنس تھی جو دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچیومنٹ ہے۔