لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا دیسی کوچز سے دل بھر گیا اور ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے عبوری کوچ کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کےمطابق مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے غیر ملکی کوچز ہونگے، ثقلین مشتاق ٹی 20ورلڈ کپ، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز سیریز میں عبوری کوچ تھے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی فی الحال کوئی اسائمنٹ نہیں، رمیز راجہ نے گزشتہ روز غیر ملکی کوچز کی تقرری کی طرف اشارہ کیا تھا۔