آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

Last Updated On 08 March,2019 02:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا، عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان آج کریں گے، آل راؤنڈر محمد حفیظ بدستور ان فٹ ہیں، حسین طلعت، شان مسعود اور محمد رضوان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل دو سال بعد ٹیم میں واپسی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

پی ایس ایل کی دریافت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور کراچی کنگز کے لیفٹ آرم سپنر عمر خان پر بھی سلیکٹرز کی نظر مرکوز ہے۔ پاکستان اے ٹیم کے پرفارمر عابد علی کا نام بھی زیر غٖور ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔