عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

Published On 22 March,2025 04:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی سیکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئے۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 3022 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کم ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔