اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صنعت کاروں، سرمایہ کاروں کی تجاویز و شکایات پران سےملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمبر اور انڈسٹریل سٹیٹس کےنمائندے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات میں شامل ہوں گے، صنعت کار، تاجر اور بلڈرز کاروباری صورتحال اور مسائل پر اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
اسی طرح بلڈرز کی جانب سےزمین کی خریدوفروخت کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کرنے کی تجویز دی جائےگی جبکہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کےساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر بات کرے گی۔
ملاقات کے دوران انفراسٹرکچر بانڈ اور دیگر بزنس ماڈل کاروباری برادری سے شیئر کیےجائیں گے۔