سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

Published On 21 November,2024 11:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 26 کروڑ 64 لاکھ 85 ہزار 757 روپے مالیت کے 32 کروڑ 35 لاکھ 34 ہزار 561 شیئرز کا لین دین ہوا۔