اسلام آباد:(دنیا نیوز) ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر میں مختلف بورڈ ممبران کے عہدے ختم اور ضم کردیئے گئے۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اورممبرڈیجیٹل انیشیٹیو کے عہدوں کو ختم کر دیا گیا، آئی ٹی اور ڈیجیٹل انیشیٹیو کی جگہ آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن بنا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے ممبر کی جگہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں گے، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ممبران لینڈریونیو آپریشنز کو رپورٹ کریں گے، ممبر پبلک ریلیشنز کا عہدہ ختم کر کے ممبر ٹیکس پیئرز سروسز کا نام دیا گیا۔
اسی طرح ایف بی آر ممبر اکاؤنٹنگ کا عہدہ ختم کر کے ممبرآرگنائزیشنل آڈٹ بنا دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریونیو انالیسز بھی ممبر ان لینڈریونیو کو رپورٹ کریں گے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ بورڈ ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کو جواب دہ ہوں گے۔
دوسری جانب ایف بی آر ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کے پاس ممبر آئی ٹی اور ممبر ڈیجیٹل انیشیٹیو کے اختیارات بھی ہوں گے۔