اسلام آباد: (دنیا نیوز) مئی اور جون کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔
کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے، جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔