روسی کمپنی کی پاکستان کے ساتھ تیل سپلائی کی پہلی ڈیل فائنل

Published On 28 January,2023 03:19 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی کمپنی کی پاکستان کے ساتھ تیل سپلائی کی پہلی ڈیل فائنل ہوگئی، ایک ہزار ٹن تیل زمینی راستے سے پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں روسی کمپنی کی ریفائنری سے تیل بذریعہ ریل افغانستان بارڈر لایا جائے گا، افغان بارڈرسے ٹرکوں کے ذریعے تیل پاکستان پہنچایا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فورٹ انویسٹ کو پاکستان کے لئے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے مزید آرڈرز بھی ملے ہیں۔