سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی

Published On 23 November,2021 10:26 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر نے کی درخواست کردی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو دی گئی درخواست میں گیس کی اوسط قیمت 1484روپے 7 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

کمپنی کے لیے اس وقت گیس کی اوسط قیمت 576روپے 32پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے جبکہ سوئی ناردرن نےگزشتہ سالوں کے ریونیو شارٹ فال کی مد میں 219 ارب 89کروڑ روپے کی درخواست کی ہے۔
سوئی ناردرن نے درخواست میں ایل پی جی ائیر مکس پراجیکٹ کی مد میں 0.47 روپےاور روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 56 روپے 3پیسے اضافہ مانگاہے ۔