واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے نیا جامع لیگل فریم ورک جمہوری طریقے سے حکومت منتقلی میں معاون ثابت ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ ہیدرنوارٹ نے کہا امریکا پاکستان میں شفاف، ذمہ دارانہ، قابل احتساب انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔ ہیدر نوارٹ کا مزید کہا کہ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کا قانون بن چکا ہے، امید ہے نیا جامع لیگل فریم ورک نئی جمہوری حکومت کی منتقلی میں معاون ثابت ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا امریکا چاہتا ہے انتخابات میں عالمی مبصرین بھی مانیٹرنگ کریں۔