خاموش جنگ شروع، اسرائیل کاسائبر حملے روکنے کیلئے ڈوم سسٹم تیار

Published On 03 May,2024 12:48 pm

تل ابیب:(ویب ڈیسک ) اسرائیل نےراکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے تیار کردہ ’آئرن ڈوم‘ سسٹم کی طرز پر تل ابیب’سائبر ڈوم‘ سسٹم تیار کیا ہے جس کا مقصد بالخصوص ایرانی سائبر حملوں کو روکنا ہے۔

اسرائیلی نیشنل انٹرنیٹ ڈائریکٹوریٹ میں بین الاقوامی تعاون کے سربراہ ایویرام اتسابا نے کہا کہ یہ ایک خاموش اور پوشیدہ جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اسرائیل نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے غزہ میں حماس کا مقابلہ کیا ہے وہیں اسے خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے سائبر حملوں میں بھی نمایاں اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کا دعویٰ تھا کہ اب تک  ہونے والے سائبر حملوں میں کوئی ملک بھی حقیقی نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل تقریباً 800 بڑے حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے، اہداف میں سرکاری تنظیمیں، فوجی اور شہری بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔