زمین پر سونے والی ’ایکس‘ کی سابق ملازمہ کو فیس بک نے نوکری دیدی

Published On 01 May,2024 08:45 pm

نیویارک :(ویب ڈیسک) دوران ملازمت زمین پر سونے والی عادت سے متاثر ہو کر ’ایکس ‘کی سابق ملازمہ کو فیس بک نے نوکری دے دی ۔

ویسے تو ملازمین اور اداروں سے متعلق ایسی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں، ایسا ہی کچھ ’ایکس‘ سابق ٹوئیٹر کے ملازمہ کے ساتھ ہوا ہے۔

ایکس کی سابق ملازمہ سینئر عہدے پر فائز تھیں اور سینئر افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے ہی تھیں، انہیں اب فیس بک کی کمپنی میٹا نے ملازمت دے دی ہے۔

2022 میں سابق ایکس ملازم ایستھر کراؤفارڈ کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں ٹوئیٹر (ایکس) کے آفس کی زمین پر نیند پوری کر رہی تھیں، انہیں ادارے کی جانب سے گزشتہ سال مارچ میں فارغ کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب ایک سال بعد کراؤفارڈ کو میٹا نے انسٹاگرام پر بطور ڈائریکٹر پراڈکٹ ملازمت پر رکھ لیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  ایستھر کراؤفارڈ کا کہنا تھا کہ میں نے میسنجر ٹیم میں بطور ڈائریکٹر آف پراڈکٹ جوائن کر لیا ہے، میسجنگ نے سب کچھ تبدیل کر دیا ہے کہ ہم دوستوں، فیملی اور کاروبار سے جڑے ہیں، اور یہاں تک کہ اے آئی سے۔

کراؤفارڈ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کئی دیگر آپشز بھی دیکھے تاہم میٹا پہلی ترجیح تھا، کیونکہ مجھے اس بات کا جنون ہے کہ انسان کیسے ٹیکنالوجی سے جڑا ہے، جبکہ مارک زکربرگ سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ اس کمپنی  اور مارک زکربرگ کے ویژن سے وہ متاثر ہوئی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کراؤفارڈ ان ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں جو مائیکروبلاگنگ سائٹ کی سبسکرپشن سروس ٹویٹر بلیو کی انچارج تھیں۔