بل گیٹس کی دیوارِ چین پر پتنگ اڑاتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 01 May,2024 08:24 pm

بیجنگ:(ویب ڈیسک) معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی دیوارِ چین پر پتنگ اڑاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بل گیٹس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیوارِ چین پر گزرے یاد گار لمحات کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں اُنہیں دیوارِ چین پر انتہائی پُرجوش انداز میں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بل گیٹس نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں 1995ء میں گزرے ان خوش گوار لمحات کو یاد کر رہا ہوں جب میں نے چین کی عظیم دیوار پر پتنگ اڑائی تھی، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا تھا۔