اولمپیئن ارشد ندیم کی جنوبی افریقہ میں آؤٹ ڈورٹریننگ مکمل

Published On 09 May,2024 11:06 am

لاہور: (ویب ڈیسک ) اولمپیئن ارشد ندیم نے جنوبی افریقہ میں آؤٹ ڈور ٹریننگ مکمل کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آؤٹ ڈور ٹریننگ میں ارشد ندیم نے تھرو پر بھرپور کام کیا، وہ پانچ ہفتےکی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ گئے تھے اور اب وہ 2 انڈور سیشنز کے بعد آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گے۔

اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے، تھرو میں بہتری آئی ہے، کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تکنیکس کو بہت بہتر بنایا ہے، فٹنس کے لحاظ سے پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ٹارگٹ ہے۔