علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آتشزدگی، فلائٹ آپریشنز متاثر

Published On 09 May,2024 05:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (AIIAP) پر آتشزدگی کے باعث فلائٹ آپریشن میں عارضی خلل پیدا ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی واقعہ کے باعث فلائٹ آپریشن، بالخصوص بین الاقوامی فلائٹ آپریشن متاثر ہے، فلائٹ آپریشنز میں خلل کے باعث پروازوں میں تاخیر، منسوخی، یا ری شیڈولنگ ہو سکتی ہے۔

ایئرپورٹ ترجمان نے کہا ہے کہ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ لاہور ایئرپورٹ روانگی سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں، ائرلائین سے پرواز کے نظام الاوقات اور کسی بھی متبادل انتظامات کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس لیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں اور آپ کے تعاون کے شکرگزار ہیں، سول ایوی ایشن جلد از جلد معمول کے آپریشنز کو بحال کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہے، مسافروں کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔