لاہور: (روزنامہ دنیا ) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 95 میانوالی سے وزیر اعظم عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی بنیاد پر محفوظ کیا گیا ۔جسٹس شاہد وحید نے عمران خان کے مدمقابل ناکام امیدوار عبدالوہاب بلوچ کے وکیل کی وساطت سے دائر انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کی ۔انتخابی عذرداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں موقف دیا کہ الیکشن پٹیشن مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی لہذا درخواست قابل سماعت نہیں ،درخواست گزار نے الیکشن پٹیشن کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا ۔