اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے تحریکِ اںصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 131 لاہور، این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دیدیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عمران خان کی تینوں حلقوں سے کامیابی کا پہلے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کیونکہ تینوں نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس پر رکے ہوئے تھے تاہم عمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور، این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دیدیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 53 سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔ آج پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دستخط والا معافی نامہ جمع کروایا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے مسترد کرتے ہوئے کل عمران خان کے بیان حلفی والا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔