پی کے 90: ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی فتح برقرار

Last Updated On 31 July,2018 05:53 pm

بنوں: (دنیا نیوز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار اکرم درانی کو فاتح قرار دیدیا گیا ہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی اکرم خان درانی کی برتری برقرار رہی، انہوں نے 28 ووٹ کی برتری سے پی ٹی آئی کے ملک عدنان خان کو شکست دی۔

ریٹرننگ افسر مبارک علی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایم اے امیدوار اکرم خان درانی 32795 ووٹ لے کر حلقہ پی کے 90 سے ایم پی اے منتخب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اکرم خان درانی کو 25 جولائی کے انتخابات کے روز 173 ووٹوں کی برتری حاصل تھی تاہم پی ٹی آئی کے امیدوار ملک عدنان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔