لاہور: (دنیا نیوز) انتخابات میں کامیابی پر ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو مبارکباد دی اور کہا تاریخ کے کرپٹ ترین ٹولے کی شکست پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، خواہش ہے عمران وفاق، خیبرپختونخواہ کیساتھ پنجاب میں حکومت بنائیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کی ذمہ داری عمران کے کندھوں پر ہے، نواز شریف ،شہباز شریف انتخابی نتائج قبول کر کے ووٹ کو عزت دیں۔ انہوں نے کہا دعا ہے نظام بدلے اور تبدیلی کے ثمرات غریب آدمی تک پہنچیں۔