اسلام آباد: (دنیا ینوز) الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر غلط نتائج جاری کر دیئے، این اے 37 ٹانک سے آزاد امیدوار سعید احمد کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ وہاں سے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کامیاب ہوئے تھے۔ فارم 47 پر تاریخ بھی الیکشن سے 4 دن پہلے کی درج ہے۔
ادھر این اے 131 سے سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا، درخواست میں انہوں نے موقف اخیتار کیا کہ این اے 131 میں سیکڑوں وٹ مسترد ہوئے جو پریزاڈنگ افسر نے دانستہ طور پر کیے، این اے 131 کی گنتی دوبارا کی جائے، مسترد ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک نیتجہ جاری نہ کیا جائے۔
خیال رہے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کامیاب ہوئے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار خواجہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔