اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود کش حملے میں اکران اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ڈامہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈا پور کی تحریکِ انصاف سے گہری وابستگی تھی۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن بلا تمیز و تفریق انتشار کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، لیکن وہ ہمارے عزم میں شگاف ڈال سکتا ہے نہ ہی تقسیم میں کامیاب ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے اور الیکشن کمیشن انتخابات کے پرامن انعقاد اور امیدواروں کی سیکیورٹی کو ترجیح دے۔