راولپنڈی: (دنیا نیوز) ٹکٹوں کی تقسیم پر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے کارکن ناراض ہو گئے، حنیف عباسی پر ن لیگ کو شکست دینے کا الزام لگا دیا۔
بلدیاتی نمائندوں نے کمیٹی چوک راولپنڈی میں حنیف عباسی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی نے ملی بھگت سے پی پی 11 میں ن لیگ کو شکست دلوانے کا منصوبہ بنایا۔ حنیف عباسی نے پی پی 11 میں مضبوط امیدوار سامنے نہیں آنے دیا، امیدوار مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے ن لیگ کو شکست کا خطرہ ہو گا۔ کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے سجاد خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔