ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے (ن) لیگ کے سردار اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے سردار جاوید اختر نے بھی تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ دونوں سیاستدانوں نے یہ اہم فیصلہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا۔