اسلام آباد: (دنیا نیوز) تارکینِ وطن کی مراد پوری نہ ہوئی، عام انتخابات 2018ء میں بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ تمام کوششوں کے باوجود تارکینِ وطن کے ووٹ کے اقدامات نہ ہو سکے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتا دیا۔
سپریم کورٹ میں تارکینِ وطن ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی جائزے کے مطابق تارکینِ وطن کے لیے ای ووٹنگ منصوبے پر کام نہیں ہو سکتا، لہذا حالیہ عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ آن لائن سسٹم پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ تارکینِ وطن کو یہ سہولت مل جائے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔ ٹاسک فورس کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔